پنجاب انتخابات کے لیے کسی نے وزیراعلیٰ کے چہرے کا نہیں کیا اعلان، سب سے پہلے ہم کریں گے اعلان: ارویند کیجریوال

   

چندی گڑھ: اگلے سال پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ان کے حوالے سے سیاسی جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پنجاب میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس بار عام آدمی پارٹی (عآپ) بھی مضبوطی سے میدان میں ہے۔ اس سلسلے میں آپ کے سربراہ ارویند کیجریوال اس وقت پنجاب کے دورے پر ہیں۔ ریاست کے امرتسر میں کیجریوال نے وزیر اعلیٰ کے نام کے اعلان پر کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی نے وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن سب سے پہلے ہم وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کریں گے۔