٭ ملک بھر میں مائیگرینٹ ورکرس اپنے آبائی مقامات جانے کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ پنجاب اور ہریانہ میں مائیگرینٹ ورکرس اپنے آبائی مقامات اترپردیش اور بہار کو جانے کیلئے ٹیوبس کا سہارا لے کر دریا پارکرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گھاگر اور یمنا دریاؤں کو ٹیوب کے ذریعہ پار کروانے کیلئے فی کس 100 روپئے ادا کئے گئے ہیں ۔ مائیگرینٹ ورکرس نے 100 روپئے ان افراد کو دیئے جنہوں نے دریا پار کرنے کیلئے انہیں ٹیوبس فراہم کئے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر مائیگرینٹ ورکرس نے اپنے بل بوتے پر دریا پار کی جبکہ بعض بمبو کو ٹیوب باندھ کر دریا پار کرنے کی کوشش کی ۔