پنجاب اور ہریانہ میں شدید سردی کی لہر جاری

   

چندی گڑھ ۔26جنوری ( سیات ڈاٹ کا) شدید سردی کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں بشمول ریاست پنجاب اور ہریانہ میں بھی اتوار کے دن برقرار رہی ۔ آدم پور پنجاب کا سردترین علاقہ قرار دیا گیا ۔ جہاں اقل ترین درجہ حرارت 2.3درجہ سلسیس تھا ۔ دیگر مقامات جیسے امرتسر ، لدھیانہ اور پٹیالہ میں اعلی الترتیب 5.1, 5.1 اور 5.5درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کم تھا ۔ مرکز زیر انتظام چندی گڑھ میں جو ریاست پنجاب اور ہریانہ کا مشترکہ دارالحکومت ہے درجہ حرارت 7.1 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ہریانہ کے شہر امبالہ ، ہسار اور کرنال میں سردی کی لہر ہنوز جاری ہے۔