چندی گڑھ: کسانوں نے اتوار کو پنجاب، ہریانہ اور ملک کے کئی دیگر حصوں میں سڑکوں اور ریلوے پٹریوں پر دھرنا دیا۔ یہ دھرنا مرکزی حکومت کی مبینہ “وعدہ خلافی” کے خلاف متحدہ کسان مورچہ (SKM) کے ملک گیر مظاہروں کا حصہ تھا۔ ایس کے ایم نے 3 جولائی کو منعقدہ اپنی قومی سطح کی میٹنگ میں شہید اودھم سنگھ کے یوم شہادت پر ملک گیر ‘چکا جام’ کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین نے پنجاب اور ہریانہ میں کئی مقامات پر ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور سڑکیں بلاک کر دیں۔