نئی دہلی : سپریم کورٹ میں چہارشنبہ 24جولائی کو اس بارے میں سماعت ہوئی کہ شمبھو بارڈر کھئے گا یا نہیں ۔ عدالت نے پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہاجک ہ کسانوں سے بات کرنا ضروری ہے اور ایک ہفتہ کے اندر ایسے غیر جانبدار لوگوں کے نام طئے کریں جوکسانوں سے بات کریں گے ۔ تب تک دونوں ریاستوں کو جمود برقرار رکھنا چاہیئے ۔ اس سے قبل کیس کی سماعت گزشتہ پیر 22جولائی کو ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کسانوں سے بات کرنا ضروری ہے ۔ حکومت کو کچھ غیر جانبدار لوگوں کے ذریعہ ان کی بات سننی چاہیئے ۔ ہم نے غیر جانبدار لوگوں کے ذریعہ کسانوں سے بات کرنے کو کہا ہے ۔ ایک ہفتہ کے اندر ہریانہ اور پنجاب کی حکومتیں ہمیںمشورہ دیں ۔مذاکرات کرنے والوں کے نام تب تک پنجاب اور ہریانہ کو مرحلہ وار سرحد کھولنے کی بات کرنی چاہیئے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کا فیصلہ ریاستی حکومتیں نہ کرسکیں ۔