پنجاب: بھگونت مان کی کابینہ کا بڑا فیصلہ، 14239 اساتذہ کو ریگولر کرنے کے فیصلے کی منظوری

   

چندی گڑھ:ہفتہ کو پنجاب حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے سرکاری ملازمتوں اور چٹ فنڈ کمپنیوں سے متعلق قانون میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 19 اور 20 جون کو پنجاب قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔پنجاب میں 10 سال سے کام کرنے والے اساتذہ کو کنفرم یا ریگولر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، معزز حکومت نے چٹ فنڈ کمپنیوں سے متعلق قانون میں تبدیلیوں کو منظوری دی ہے۔ اب ریاست میں دھوکہ دہی کرنے والوں کو 10 سال کی سزا دی جائے گی۔