پنجاب بی جے پی صدر سمیت کئی قائدین زیرحراست

   

چنڈی گڑھ 22اگست (یو این آئی) پنجاب پولیس نے جمعہ کے روز ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سنیل جاکھڑ، سابق وزیر صحت سرجیت کمار جیانی اور دیگر لیڈران کو حراست میں لے لیا۔بی جے پی کے ترجمان ونیت جوشی نے بتایا کہ جاکھڑ دیگر لیڈران کے ساتھ فاضلکا ضلع کے رائے پور گاؤں میں منعقدہ کیمپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔پولیس نے انہیں راستے میں روک لیا، جس کے بعد سبھی لوگ وہیں بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے ۔ سابق وزیر صحت سرجیت کمار جیانی سمیت بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران ان کے ساتھ موجود تھے ۔ اس کے بعد پنجاب پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔