پنجاب بی جے پی کے سابق وزیر مدن موہن متل نے پارٹی چھوڑدی

   

Ferty9 Clinic

چنڈی گڑھ۔ پنجاب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیر اور پارٹی کا بڑا چہرہ رہے مدن موہن متل نے پارٹی سے ناراضگی کی وجہ سے آج بی جے پی چھوڑ اکالی دل میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق مسٹر متل آنندپور صاحب اسمبلی سیٹ سے جیتتے رہے اور اکالی – بی جے پی اتحادی حکومت میں اہم محکموں پر وزیر رہے ۔ پچھلی بار وہ اس سیٹ سے ہار گئے تھے ۔ اس کے باوجود وہ اپنی سیٹ پر فعال رہے اور اپنے بیٹے کو وہاں سے ٹکٹ دلانے کی کوشش میں لگے رہے ۔ پارٹی اعلی کمان نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دیا تو ان کی ناراضگی پارٹی اعلی کمان سے بڑھ گئی اور امیدواروں کی دوسری فہرست آنے کے بعد پارٹی چھوڑنے کاارادہ کرچکے تھے ۔