پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد گرودواروں میں لنگر کی تقسیم

   

چندی گڑھ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب حکومت کے ذریعہ گرودواروں میں پرساد اور لنگر کی تقسیم کی اجازت دیے جانے کے بعد لوگوں میں پرساد کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پنجاب کے کئی گرودواروں میں پرساد کی تقسیم احتیاطی تدابیر کیساتھ کی گئی۔

لالو یادو کا یوم پیدائش
’غریب سمّان دیوس‘: تیجسوی
پٹنہ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’کل ہم لالو جی کا یوم پیدائش ’غریب سمان دیوس‘ کے طور پر منائیں گے۔ کیک کاٹنے یا موم بتّی جلانے کی جگہ ہم غریبوں کو کھانا کھلائیں گے۔