نئی دہلی: مستعد بی ایس ایف جوانوں نے آج صبح پنجاب سے متصل پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کے قریب 5 دراندازوں کو ڈھیر کر دیا جبکہ وہ گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔ ترن تارن کے کھیمکرن میں تعینات 103 ویں بٹالین کے جوانوں نے سرحد پر ہلچل دیکھی۔ جب دراندازوں کو وارننگ دی گئی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی مگر جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے۔