پنجاب سے آئی ایس آئی کا جاسوس گرفتار

   

ترن تارن ۔ 3 جون (یو این آئی) کاؤنٹر انٹیلی جنس-پنجاب سے موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ترن تارن پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو بتایا کہ ملزم کی شناخت گگندیپ سنگھ عرف گگن، محلہ روڈو پور، گلی نذر سنگھ والی، ترن تارن کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے ۔ گرفتار ملزم پاکستان کی آئی ایس آئی اور گوپال سنگھ چاولہ سے رابطے میں تھا اور آپریشن سندور کے دوران فوج کی نقل و حرکت سے متعلق حساس معلومات شیئر کر رہا تھا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ خفیہ تفصیلات شیئر کرنے میں مصروف تھا جس میں فوج کی تعیناتی اور سٹریٹجک مقامات شامل تھے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔