پنجاب :لاک ڈاون میں نرمی کے باوجود شراب کی تمام دکانیں بند

   

Ferty9 Clinic

ہوشیارپور، 07 مئی (سیاست ڈاٹ کام)پنجاب میں کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران شراب کی دکانیں کھولے جانے کی چھوٹ کے باوجود دیسی اور غیر ملکی شراب کی تمام دکانیں نہیں کھلیں۔ضلع کے ایکسائز کانٹریکٹر نریش اگروال نے آج یہاں بتایا کہ حکومت نے شراب کی دکانیں دن میں صرف چار گھنٹے کھولے جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے لاک ڈاون کے دوران لوگوں کو شراب کی سپلائی کے لیے ہوم ڈیلیوری کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گھروں تک شراب پہنچانے والے ملازمین کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے ۔ شراب کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ایسے حالات میں ملازمین سے شراب کی بوتلیں چھینے جانے کا بہت خطرہ رہتا ہے ۔مسٹر اگروال نے لاک ڈاون کے دوران ڈیلی لائسنس فیس سے رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے چار گھنٹے کے کام کے دوران ڈیلی لائسنس فیس بندوبست کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ان کے نقصان کی تلافی ہو سکے ۔