چنڈی گڑھ : پنجاب لوک کانگریس (پی ایل سی) نے آج اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 22 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ خود اپنے آبائی حلقہ پٹیالہ شہر سے الیکشن لڑیں گے ۔ کیپٹن نے کانگریس سے علیحدگی کے بعد پی ایل سی بنائی ہے ، جو بھارتیہ جنتا پارٹی اور شرومنی اکالی دل (یونائیٹڈ) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے اور اس کے حصے میں 37 سیٹیں آئی ہیں، جن میں سے 22 امیدواروں کی فہرست کپتان نے آج جاری کی۔امیدواروں کی پہلی فہرست میں ایک خاتون فرزانہ عالم خان ہیں، جو شرومنی اکالی دل کے سابق ایم ایل اے اور سابق ڈی جی پی اظہار عالم خان کی اہلیہ ہیں۔ وہ مالوا کے ملیرکوٹلہ سے الیکشن لڑیں گی۔؎
