ممبئی۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کے دن ایک عدالت نے ایچ ڈی آئی کے دو سرکردہ عہدیداروں اور پنجاب، مہاراشٹرا کوآپریٹیو بینک کے سابق صدرنشین کو بینک میں کئی کروڑ روپیوں کے گھپلے کے سلسلے میں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ مذکورہ عدالت کے باہر کئی کھاتہ دار مطالبہ کررہے تھے کہ ان کی جمع شدہ رقومات واپس کی جائیں۔ تین ملزمین ہائوزنگ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے صدرنشین اور منیجنگ ڈائرکٹر راکیش وادھون ان کے فرزند سارنگ وادھون اور پی ایم سی بینک کے سابق صدر پریم سنگھ کو میٹرو پولیٹن مجسٹرین ایس جی شیخ کے سامنے ان کی حراست کی مدت کے چہارشنبہ کو ختم ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے انہیں 23 اکٹوبر تک عدالتی حویل میں دے دیا۔ راکیش وادھون اور ان کے بیٹے سارنگ کو 3 اکٹوبر کو گرفتار کیا گیا جب کہ سنگھ پی ایم سی بینک میں 4,355 کروڑ روپیوں کے اسکام میں 5 اکٹوبر کو حراست میں لیا گیا۔ جب بینک میں گھٹالے کا انکشاف ہوا تو آر بی آئی نے کھاتوں سے رقومات کی نکاسی کی حد 1000 روپئے مقررک ردی اس بینک میں 11 ہزار کروڑ کے کھاتے تھے۔ گزشتہ دو شنبہ کو رقومات کی نکاسی کی حد کو 40 ہزار روپیوں تک بڑھا دیا گیا۔