پنجاب میں آدتیہ برلا گروپ کی 1500 کروڑ کی سرمایہ کاری

,

   

چنڈی گڑھ: آدتیہ برلا گروپ پنجاب میں پینٹ یونٹ قائم کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ راج پورہ میں 500 کروڑ روپے کی لاگت سے سیمنٹ یونٹ قائم کرے گا۔ چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ نے اس پہل کا خیرمقدم کیا ہے۔ لدھیانہ میں حال ہی میں تیار کی گئی ہائی ٹیک ویلی میں 147 کروڑ روپے کی 61 ایکڑ اراضی کا الاٹمنٹ لیٹر حوالے کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے ریاست میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب نے ممکنہ کاروباری افراد اور صنعت کاروں کو سازگار ماحول پیش کیا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ ریاست کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ اس نے ‘انوسٹ پنجاب’ کے ساتھ ون اسٹاپ شاپ کے طور پر گزشتہ چار سالوں کے دوران موصول ہونے والے 2900 سے زیادہ منصوبوں کی تجاویز کے ذریعے 91 ہزار کروڑ روپے کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں سہولت مہیا کی ہے۔