چندی گڑھ: تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج پر بی جے پی کو سخت لفظی حملہ کا نشانہ بناتے ہوئے شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھ بیر سنگھ بادل نے آج زعفرانی پارٹی کو ’’حقیقی ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ وہ پنجاب میں ہندوؤں کو سکھوں کے خلاف بھڑکا رہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی پہلے ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اکسایا ، اب یہ پارٹی نہایت طاقتور تفرقہ پسند قوت بن چکی ہے جو پنجاب میں اپنا گھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتی ہے۔ اپنی سابقہ حلیف کو زرعی قوانین پر تکبرانہ طرز عمل ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بادل نے کہا کہ کسان جو چاہتے ہیں، اسے قبول کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہندوؤں اور سکھوں کو لڑانے کی کوشش بھاری پڑے گی۔