پنجاب میں خالصتان سے وابستہ دہشت گردی کے احیاء کی کوشش

   

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کہا کہ این آئی اے نے خالصتان تحریک سے وابستہ دہشت گردی کی 7 وارداتوں کو پنجاب میں رجسٹرڈ کیا ہے۔ مرکزی وزیر اُمور خارجہ ہنس راج آہیر نے لوک سبھا میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ قتل سے متعلق پانچ کیسیس اور دو اقدام قتل کے کیسیس کا تعلق 2016-17ء میں خالصتان تحریک سے وابستہ تنظیموں سے تھا جن کا مقصد پنجاب میں امن و قانون میں خلل اندازی پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی واقعات کی روک تھام کیلئے مرکز اور ریاستوں کی انٹلیجنس ایجنسیوں پر بہتر تال میل ضروری ہے۔