چندی گڑھ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پنجاب نے جمعہ کے دن کہاکہ تاحال اُس کو دو پاکستانی ڈرون طیارے دستیاب ہوئے ہیں۔ جو ہتھیار گرانے کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہاکہ ایک ڈرون گزشتہ ماہ دستیاب ہوا تھا جبکہ دوسرا 3 دن قبل جلی ہوئی حالت میں قصبہ دھبال (ہندوستانی پنجاب) سے دستیاب ہوا ہے۔ پولیس نے سرحد پر نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ اِس قسم کے ہیلی کاپٹر ڈرون تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کئے جاتے۔