وزیراعظم مودی نے صرف فضائی معائنہ کیا ، ’ زمین و آسماں کا فرق ‘
نرمل ۔ 17 ۔ ستمبر : ( جلیل ازہر ) : مثال مشہور ہے کہ ’ زمین اور آسمان کا فرق ‘ جو ہر جگہ دی جاتی ہے ۔ آج پنجاب میں سیلاب کی جوتباہی دیکھنے میں آئی ہے وہ مناظر کو دیکھتے ہوئے ایک عام آدمی کی بھی روح کانپ جاتی ہے کئی لوگ بے گھر ہوگئے ۔ فصلیں تباہ ہوگئیں ، مویشی پانی میں بہہ گئے وہ ریاست جہاں زمین کا سینہ چیر کر کسان چاول کی فصل اگاتا ہے ملک ہی نہیں ساری دنیا میں یہاں کا چاول مشہور ہے اس قدر بربادی کے بعد ملک کے وزیراعظم نریندر مودی یہاں کے بے حال لوگوں کا فضائی معائنہ کے ذریعہ مشاہدہ کرتے ہیں وہیں اپوزیشن قائد راہول گاندھی ، گرداس پور کے عوام کے ہمراہ کیچڑ میں پیدل دورہ کرتے ہوئے وہاں کی عوام کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں ایک مکان میں داخل ہو کر چھوٹے بچے کو گلے لگاکر کہتے ہیں کہ تم کیسے ڈر گئے تم تو بہادر ہو کتنا درد بانٹ رہے ہیں یہی ’ زمین اور آسمان کا فرق ‘ ہے ۔ اپوزیشن قائد زمینی حقیقت سے واقف ہورہے ہیں اور ملک کے وزیراعظم فضائیہ کے ذریعہ مشاہدہ کررہے ہیں ۔۔