پنجاب میں عآپ کی انتخابی مہم میں تیزی

   

Ferty9 Clinic

چنڈی گڑھ ۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پنجاب کی کل 117 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرکے انتخابی مہم کو مہمیز کر دیا ہے ۔ پارٹی کے پنجاب یونٹ کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ بھگونت مان اور پارٹی امور کے انچارج جرنَیل سنگھ نے آخری چار امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق پارٹی نے سوجن پور سیٹ سے امیتا سنگھ منٹو، کھڈور صاحب سے منجندر سنگھ لال پورہ، داکھہ سیٹ سے کے این ایس کنگ اور لہرا سے برندر کمار گوئل کو امیدوار بنایا ہے ۔