پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتے ہی دفاتر میں وزیراعلیٰ کی نہیں، بھگت سنگھ اور امبیڈکر کی تصویریں لگیں گی: بھگونت مان

   

Ferty9 Clinic

پنجاب سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا، لیکن ایگزٹ پولز کی بنیاد پر پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے سی ایم چہرے بھگونت مان نے اپنے مستقبل کا روڈ میپ پہلے ہی تیار کر لیا ہے۔ مان نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں کہا، ‘وزیراعلیٰ بنتے ہی سب سے پہلے کابینہ میں یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ سرکاری دفتر میں اب وزیر اعلیٰ کی نہیں، بھگت سنگھ اور بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر لگائی جائے گی، ایک وہ جنہوں نے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرایا اور دوسرا جس نے آزاد ہندوستان کے آئین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان لوگوں کے سامنے کچھ نہیں ہیں۔