عوام کی سہولت کیلئے کرفیو میں صبح 7 تا 11 بجے نرمی کا اعلان
چندی گڑھ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے ریاست میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے، جبکہ عوام کی سہولت کیلئے صبح 7 تا 11 بجے دن کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ عوام اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں کرفیو اور لاک ڈاؤن آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ قومی سطح پر لاک ڈاؤن 3 مئی تک جاری رہے گا۔
