پنجاب میں پانچویں سے بارہویں تک اسکولوں کا7جنوری سے آغاز

   

چنڈی گڑھ : پنجاب کے اسکولی وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے بتایا ہے کہ ریاستی حکومت نے 7 جنوری سے تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر سنگلا نے آج یہاں بتایا کہ اسکولوں کا وقت صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک ہوگا اور صرف پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو ہی اسکولوں میں آکر کلاس میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اس معاملے میں اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو کووڈ۔19 وبائی مرض کے پیش نظر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسکول کے تمام منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے سے بچا جا سکے ۔