پنجاب میں پھنسے 800بیرونی شہری واپس

   

چندی گڑھ ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 800 بیرونی افرادکو جن میں این آر آئیز شامل ہیں ، پنجاب سے ان کے متعلقہ ملکوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ آج ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کے سبب وہ پنجاب میں پھنس گئے تھے ۔ حکومت پنجاب نے تقریباً 825 افراد کو مختلف ملکوں کو واپس بھیجا ۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت سے تعاون حاصل کیا گیا اور /31 مارچ سے /9 اپریل تک تمام کی واپسی ہوگئی ۔