پنجاب میں چرنجیت چنی وزارت اعلیٰ امیدوار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : پنجاب میں موجودہ چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی کانگریس کے وزارت اعلیٰ امیدوار ہوں گے، راہول گاندھی نے آج یہ بات کہی اور ریاست سے اپنے دو سرکردہ قائدین کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کی۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے تحت پنجاب میں چند یوم میں رائے دہی ہونے والی ہے۔ کانگریس کیلئے اپنا اقتدار برقرار رکھنا چیلنج ہے کیونکہ چند ماہ قبل چیف منسٹر امریندر سنگھ کو کانگریس ہائی کمان نے عہدہ سے ہٹایا جس پر وہ کانگریس چھوڑ گئے اور انہوں نے کانگریس کو ہرانے کا عزم کر رکھا ہے۔