پنجاب میں ’گن کلچر‘ کیخلاف اہم کارروائی

   

حکومت نے 813 اسلحہ لائسنسوں کو منسوخ کردیا
نئی دہلی: پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے گن کلچر (ہتھیار رکھنے کا چلن) کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست میں فراہم کئے گئے 813 بندوقوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ پنجاب حکومت اب تک 2000 سے زائد اسلحہ لائسنس منسوخ کر چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ بندوق رکھنے کے لیے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ اب پنجاب میں عوامی تقریبات، مذہبی مقامات، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں ہتھیار لے جانے اور نمائش کرنے پر پابندی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں رینڈم چیکنگ کی جائے گی۔ تشدد اور ہتھیاروں کی نمائش کرنے والوں پر قدغن لگائی جائے گی۔ خیال رہے کہہ پنجاب میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 53 اسلحہ لائسنس دئیے گئے ہیں۔ آج لدھیانہ رورل سے 87، شہید بھگت سنگھ نگر سے 48، گورداسپور سے 10، فرید کوٹ سے 84، پٹھان کوٹ سے 199، ہوشیار پور میں 47، کپورتھلا میں 6، ایس اے ایس ٹاؤن میں 235، سنگرور میں 16، امرتسر کمشنریٹ میں 27، جالندھر کمشنریٹ اور دیگر کئی اضلاع میں 11 لوگوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔