٭ پنجاب حکومت کی جانب سے یوم جمہوریہ سے ریاست کے نوجوانوں نے اسمارٹ فونس کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی ۔ پہلے مرحلے میں 1.6لاکھ اسمارٹ فونس 11اور 12ویں جماعت کی طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ بات بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ فونس کی نوجوانوں میں مفت تقسیم پنجاب میں کانگریس کی جانب سے انتخابی وعدے کا حصہ ہے ۔