پرتاپ گڑھ، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کنڈہ کوتوالی پولیس نے عدالت کے حکم پر پیر کی شام پنجاب نیشنل بینک کے دو منیجروں کے خلاف فریب دہی سمیت دیگر شدید دفعات میں کیس درج کیا ہے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی دنیش دویدی نے بتایا کہ تھانہ مانکپور علاقے کے کساہل بازار کے باشندے راہل جائسوال کے والد کی تیل کی ایجنسی واقع ہے ۔پنجاب نیشنل بینک برانچ کنڈہ سے اس نے آٹھ لاکھ اور اس کے والد نے بیس لاکھ کی سی سی کرائی تھی ۔ایک سال قبل دوکان میں آگ لگنے کے سبب سب کچھ جل کر خاک ہو گیا تھا ۔اس نے بینک کو حادثہ سے مطلع کر بیمہ کی رقم کے نقصان کے معاوضہ کا مطالبہ کیا لیکن الزام ہے کہ نقصان کے معاوضہ کیلئے بینک نے رشوت کا مطالبہ کیا ۔اس نے بینک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ۔عدالت نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کیس درج کرنے کا حکم دیا ۔پولیس نے عدالت کے حکم پر سابق برانچ منیجر امیت کمار پانڈے اورموجودہ برانچ منیجر سی کے شری واستوا کے خلاف فریب دہی و دیگر شدید دفعات میں کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔