پنجاب پولس نے گانا گا کر خاص انداز میں سکھائے عوام کو ٹریفک کے قوانین

,

   

ستمبر کے شروع سے ملک میں نیا موٹر وہیکل ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت کئی لوگوں کو زبردست جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک نئی پیش قدمی کی ہے۔ ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں پنجاب پولس کا ایک جوان گانے کے ذریعہ لوگوں کو ٹریفک کے قانون سکھا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے اور وہ ویڈیو انتہائی دلچسپ ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولس کا جوان گانا گا رہا ہے ’’نو پارکنگ-نو پارکنگ، ٹریفک پولس تیری کار کو لے گئی، چوری ہو گئی چوری سوچتی ہی رہ گئی بولو تارا رارا۔‘‘ پولس کے جوان کے اس گانے نے دلیر مہندی کا گانا ’’بولو تارا رارا‘‘ کی یاد دلا دی ہے۔ اس گانے کے ذریعہ پولس کا یہ جوان لوگوں سے پارکنگ میں گاڑیوں کو لگانے کے لیے کہہ رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ اِدھر اُدھر گاڑی پارک کر دینے سے ٹریفک پولس اٹھا کر لے جائے گی اور پھر کار مالک کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا۔