پنجاب پولیس کجریوال کی آلہ کار : بی جے پی

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارٹی کے رہنما تیجندر پال سنگھ بگا کی پنجاب پولیس کے ذریعہ گرفتاری پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال کے آلہ کار کے طور پر استعمال ہورہی ہے اور بی جے پی اس سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر آدیش گپتا، پارٹی کے قومی سکریٹری آر پی سنگھ اور پارٹی لیڈر منجندر جیت سنگھ سرسہ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بگا کو پنجاب پولیس نے اغوا کیا اور کہا کہ پنجاب پولیس بگا کو غیر قانونی طور پر صبح کے وقت زبردستی لے گئی اور ان کو پگڑی تک نہیں پہننے دی۔انہوں نے کہا کہ بگا نے پنجاب انتخابات سے پہلے کجریوال سے سیاسی سوالات پوچھے تھے ۔ اس لیے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔