پنجاب ڈی آئی جی محابس کسانوں کے حق میں مستعفی

,

   

امرتسر : مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف اب ہر گوشے سے احتجاج ہورہا ہے۔ کسانوں کی تنظیمیں گزشتہ تین ہفتوں سے زرعی کالے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کسانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پنجاب کے ڈی آئی جی محابس لکھمیندر سنگھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے کسان ہوں، اس کے بعد پولیس آفیسر۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں، میرے والد کی وجہ سے ہوں۔ میرے والد نے کھیتوں میں کسان کی حیثیت سے سخت محنت کی ہے۔ میں کسانوں کے حق میں استعفیٰ دیتے ہوئے اظہار یگانگت کرتا ہوں۔