وٹالہ ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 21 افراد ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوگئے جبکہ گرداس پور ضلع کے علاقہ وٹالہ کی ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ ایک ضلعی سرکاری عہدیدار نے کہا کہ زخمی افراد ہنوز منہدم عمارت کے ملبہ میں دبے ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ 4 بجے شام ہوا جبکہ یہ پٹاخہ فیکٹری ایک رہائشی علاقہ میں واقع ہے۔ وٹالہ سینئر میڈیکل آفیسر سنجیو بھلا نے کہا کہ جملہ 21 افراد اس دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ قبل ا زیں گرداس پور کے ڈپٹی کمشنر وپل اجول نے کہا تھا کہ 19 افراد دھماکہ سے ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر 27 زخمی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وٹالہ نے تفتیش کا حکم دیا جس کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد کا تعین ہوا ۔ دیہی ترقیات و پنچایت راج کے وزیر نے کہا کہ یہ سانحہ چیف منسٹر امریندر سنگھ کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر مقام حادثہ پر ریاستی وزیر پہنچے اور راحت رسانی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ دو لاکھ روپئے مہلوکین کے ورثاء کو اور 50,000 روپئے شدید زخمیوں کے قریبی رشتہ داروں کو ادا کئے گئے اور زخمیوں کو امرتسر میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ چیف منسٹر پنجاب نے سیول اور پولیس انتظامیہ دونوں کو ہدایت دی ہے کہ معمولی زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور مہلوکین کے سوگوار خاندانوں کو اس وقت ہمدردی کی ضرورت ہے، چنانچہ جس حد تک ہوسکے ان کی ہمدردی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بہترین آپریشنس کروانے کا حکم بھی دیا۔