نئی دہلی : کانگریس پنجاب یونٹ میں تنازع کو ختم کرتے ہوئے کانگریس قیادت نے ایک نیا فارمولہ پیش کیا ہے جس کے تحت چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو ملکر کام کریں گے ۔ کانگریس کے پنجاب یونٹ کے انچارج ہریش راوت نے یہ بات بتائی۔ سرکاری طورپر اس کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر ہوں گے اور دو ورکنگ پریسیڈنٹ اُن کی ٹیم میں ہوں گے ۔ امریندر سنگھ انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔