پنجاب میں 20 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس درمیان پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کے قریبی اور ان کے مشیر محمد مصطفیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ محمد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ ان کی بیان بازی والا یہ ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ مبینہ ویڈیو میں سابق ڈی جی پی اور نوجوت سنگھ کے قریبی محمد مصطفیٰ اپنی بیوی اور مالیر کوٹلہ سے کانگریس کی امیدوار اور کابینہ وزیر رضیہ سلطانہ کے لئے انتخابی تشہیر کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔