نئی دہلی: پنجاب کانگریس میں جاری اندرونی انتشار کے درمیان پارٹی ریاستی صدر عہدے سے استعفیٰ دینے والے نوجوت سنگھ سدھو اپنے عہدے پر بنے رہیں گے۔ جمعرات کو ہریش راوت نے کہا کہ اب واضح ہوگیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر بنے رہیں گے اور تنظیم کو مضبوط بنانے کےلیے کام کریں گے۔ حالانکہ اس باضابطہ اعلان آج یعنی جمعہ کو ہوگا۔ ہریش راوت نے پنجاب کے حالات پر کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعہ سبھی موضوعات کو حل کریں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو اور چرنجیت سنگھ چنی نے سبھی موضوعات پر بات کی ہے اور جلد ہی جو بھی مسائل ہیں، ان کا حل بات چیت سے نکل جائے گا۔