چندی گڑھ :پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں ’نوی سوچ، نوا پنجاب‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے وزیر اعلیٰ مودی اور وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجروال پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال مجیٹھیا سے معافی مانگتے ہیں اور وزیر اعظم کسانوں سے معافی مانگتے ہیں۔ اگر کانگریس برسراقتدار ہوتی تو ایسے کسان مخالف قوانین منظور ہی نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال دہشت گرد کے گھر میں سوتے ہیں، اگر پنجاب کا امن چلا گیا تو پھر یہاں کچھ باقی نہیں رہے گا۔ پنجاب کے سامنے خطرہ ہے، پوشیدہ قوتیں عام آدمی پارٹی کی مدد کر رہی ہیں۔پنجاب میں 20 فبروری کو ووٹنگ ہوگی ۔
