پنجاب کسانوں کے احتجاج سے ریلوے کو 1200 کروڑ کا نقصان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں زرعی بل کے خلاف احتجاج کے باعث ریلوے کو 1200 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ احتجاجی کسانوں نے ریلوے ٹریکس پر بیٹھے رہو دھرنا دیا ہوا ہے۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق 2225 مال بردار گاڑیاں جس میں ضروری اشیاء لے جائی جارہی تھیں، احتجاج کے باعث روک دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 1350 مسافر ٹرینوں کو بھی منسوخ کردیا گیا یا ان کا رخ تبدیل کردیا گیا۔