پنجاب کنگز نے شریاس کو آئی پی ایل 2025 کا کپتان بنایا

   

چندی گڑھ: ہندوستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز شریاس ائیر کا مارچ میں شروع ہونے والے نئے سیزن سے قبل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے کپتان کے طور پر اعلان کیا گیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز، جنہوں نے اپنی کپتانی میں 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹائٹل تک پہنچایا، ان کو پنجاب کنگز نے 26.75 کروڑ روپے میں خریدا جس سے وہ گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ آئی پی ایل نیلامی کے دوران دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ ائیر ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کے ساتھ دوبارہ ملیں گے جن کے ساتھ وہ دہلی کیپٹلز میں تھے اور ٹیم 2020 آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی۔ ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب کنگز ٹیم نے مجھ پر اعتماد بحال کر دیا ہے۔