پنجاب کنگس نے سی ایس کے کو خارج کیا

   

چینائی: آئی پی ایل 2025ء میں آج چینائی سوپرکنگس پلے آف مرحلے کی دوڑ سے خارج ہوگئی جب پنجاب کنگس نے اسے ہائی اسکورنگ میچ میں 4 وکٹس سے ہرادیا۔ پنجاب کی جیت میں کپتان شریاس ایئر ، اوپنر پربھ سمرن سنگھ اور اسپنر یوزویندر چہل نے نمایاں رول نبھایا۔ ٹاس ہارنے کے بعد ایم ایس دھونی زیرقیادت میزبان ٹیم نے سام کرن کے 88 کی مدد سے 19.2 اوورس میں 190 آل آوٹ اوسکور کئے۔ جوابی اننگز میں پربھ کے 54 اور شریاس کے 72(41 گیندیں) کی مدد سے دو گیندیں باقی رکھ کر 194/6 پر میچ جیت لیا۔ شریاس کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔