پنجاب کی دو بہنوں نے صدر جمہوریہ کو خون میں لکھا خط ‘ انصاف کی دہائی

,

   

موگا 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب میں موگا سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں مے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک مکتوب اپنے خون سے تحریر کرکے روانہ کیا ہے اور کہا کہ ان کے خلاف مبینہ طور پر کبوتر بازی ‘ دھوکہ دہی اور فریب کا فرضی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں صدر جمہوریہ سے ان بہنوں میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پولیس اس معاملہ میں ان کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اگر انصاف نہیں ملتا ہے تو ہمیں خود کو ہلاک کرنے کی اجازت دیدی جائے ۔