چندی گڑھ: پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت نے 424 وی آئی پیز کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ جن وی آئی پیز کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ان میں کئی ریٹائرڈ افسران اور سابق اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سکیورٹی واپس لینے سے قبل پنجاب کی نو منتخب حکومت نے اس معاملے پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں اس بات پر غور کیا گیا تھا کہ کیا 424 افراد کو سکیورٹی کی ضرورت ہے۔اس میٹنگ کے بعد ریاستی حکومت نے سیکورٹی میں کمی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سکیورٹی واپس لینے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ پنجاب پولیس میں پہلے ہی سٹاف کی شدید کمی ہے۔