پنجاب کی کانگریس حکومت کا عوام کو بڑا تحفہ، 36 ہزار ملازمین کو ریگولر کرنے کا بل منظور

   

چندی گڑھ: پنجاب کابینہ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے منگل کو 36 ہزار ملازمین کی خدمات کو ریگولر کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ یہ ملازمین مختلف سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ، ایڈہاک، ڈیلی ویج اور عارضی بنیادوں پر کام کر رہے تھے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی زیر صدارت وزرا کی کونسل کے اجلاس میں ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے لیے پنجاب پروٹیکشن اینڈ ریگولیشن آف کنٹریکٹیول ایمپلائز بل 2021 کی منظوری دی گئی۔ قانون سازی کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔