پنجاب کے بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بحال

   

جالندھر: پنجاب حکومت نے ’وارث پنجاب دے ‘تنظیم کے خلاف پولیس کی کارروائی کے سبب ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست کے کچھ علاقوں میں جمعرات کی دوپہر تک موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پابندی میں توسیع کردی جبکہ ریاست کے باقی حصوں میں منگل کی دوپہرسے پابندی ہٹا ئی گئی۔محکمہ داخلہ اور انصاف نے منگل کو ایک حکم میں کہا کہ پنجاب کے ترن تارن، فیروز پور، موگا، سنگرور، اجنالہ سب ڈویژن، موہالی وائی پی ایس چوک اور ایئرپورٹ روڈ میں انٹرنیٹ سروس 23 مارچ تک بندرہے گی۔ ریاست کے باقی حصوں سے پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔آرڈر میں کہا گیا ہے یہ ہدایت دی گئی ہیکہ تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز، تمام ایس ایم ایس سروسز (سوائے بینکنگ اور موبائل ریچارج کے) اور موبائل نیٹ ورکس پر فراہم کی جانے والی خدمات کچھ علاقوں میں بند رہیں گی۔