چندی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کل منگل کے دن اپنا استعفیٰ کانگریس پارٹی کو سونپ دیا، جس میں پارٹی اور اس کے لیڈروں پر کئی الزامات لگائے گئے۔ ان میں پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی شامل ہیں۔ سات صفحات پر مشتمل اس خط کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے 78 سالہ امریندر سنگھ نے اعلان کیا کہ ان کی نئی پارٹی کا نام ’پنجاب لوک کانگریس‘ رکھا جائے گا۔نوجوت سدھو پر حملہ بولتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے “اس شریف آدمی کی چالوں پر آنکھیں بند کر لیں” جسے ان کے جنرل سکریٹری انچارج ہریش راوت نے مدد اور حوصلہ دیا تھا۔