کرکٹر سے سیاست دان بنے پنجاب کے سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ سدھو کو پاک وزیراعظم کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت ملی تھی، اسی لئے نوجوت سنگھ سدھو کو واگہہ باڈر سے جانا ہوتا، اور اسکے لئے انکو پاکستان کے ویزے کےلیے وزرات خارجہ کی منظوری لینی ہوتی، مگر ہندوستان کی وزرات خارجہ نے منفی انداز میں جواب دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان سے 550 مخصوص مہمان جائیں گے، جن میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ،پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ ،سابق وزیرا علی پرکاش سنگھ بادل ،سابق نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل ،مرکزی وزیر ہرسمرت کوربادل اور ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ کئی دیگر اراکین پارلیمان ،یوروپی پارلیمنٹ کے کچھ ارکان ،ریاستی حکومتوں کے وزرا ،ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے غیر مقیم ہندوستانی بھی ہندوستان سے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جانے والے خصوصی مہمانوں کو منظوری نہیں لینی ہوگی، نو نومبر کو افتتاحی تقریب میں جانے والے مہمانوں کو اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی، مگر سدھو کے بارے میں وزارت خارجہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔