امرتسر: پنجاب کے سابق وزیر اور امرتسر کے دلت لیڈر راج کمار ویرکا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر جمعہ کو پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں واپس آنے کا اعلان کیا۔ ویرکا نے ‘یواین آئی’ کو بتایا کہ پنجاب بی جے پی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کی پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے لوگوں کا بی جے پی سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے وہ آج دہلی پہنچ چکے ہیں اور کانگریس سے بلائے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ چار بار کے ایم ایل اے مسٹر ویرکا نے سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے کے صرف دو ہفتے بعد امرتسر میں یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی چھوڑ رہا ہوں۔ میں سمجھ گیا ہوں کہ صرف کانگریس ہی ملک کو متحد رکھ سکتی ہے ۔