چندی گڑھ26مارچ(سیاست ڈاٹ کام )پنجاب میں غیر امدادی کالجوں نے مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن سے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی شعبے پر ہوئے مضر اثرات کے پیش نظر بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ پنجاب نان گورنمنٹ ایڈڈ کالج ایسوسی ایشن(پی یو سی اے ) کے صدر انشو کٹاریہ نے سیتا رامن کو لکھے مکتوب میں کہا کہ غیر امدادی کالج پہلے ہی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ(پی ایم ایس)کی مرکز اور ریاستی حکومت کے پاس زیر التوا رقم جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے برے دور سے گزر رہے ہیں۔اس پر کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پورے ملک میں کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی کالجوں کو بند ہو جانے سے جہاں ٓآمدنی بند ہو گئی ہے وہیں ملازمین کی تنخواہ سے متعلق ادائیگی اور دیگر اخراجات جاری ہیں۔