پنجاب کے چارشہروں میں دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری، ایئربیس اورآرمی کیمپ بھی نشانے پر

,

   

پنجاب کے 4 شہروں میں دہشت گردانہ حملے کاالرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان میں امرتسر، پٹھان کوٹ، باٹلا اورگرداس پورشامل ہیں۔ خودکش حملے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پنجاب پولیس کوالرٹ پررہنے کے لئےکہا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پٹھان کوٹ کا ایئربیس اورآرمی کیمپ بھی دہشت گردوں کے نشانے پرہیں۔

اطلاع کےبعد پنجاب پولیس کےاے ڈی جی پی (آپریشنس) کوپٹھان کوٹ میں کیمپ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ خفیہ اطلاعات کےمطابق جہادیوں کےذریعہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کےاقوام متحدہ اورامریکہ کے دورے سے واپس لوٹنے کےبعد کبھی بھی اس دہشت گردانہ حملےکوانجام دیا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت کوبھی اس بارے میں مناسب قدم اٹھانےکےلئےاحکامات جاری کردیئےگئے ہیں۔