پنجاب کے چھ سرحدی ضلعوں میں چوکسی

   

چندی گڑھ ۔26 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں جیش محمد کے دہشت گرد کیمپں پر انڈین ایرفورس کے حملوں کے بعد پنجاب کے چھ سرحدی اضلاع میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ۔ چیف منسٹر امریندر سنگھ کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ۔ عوام میں اعتمادسازی کے اقدام کے طورپر چیف منسٹر کل پٹھان کوٹ ، فیروزپور تک مختلف سرحدی علاقوں کا سفر کریں گے ۔