امرتسر : 30 ڈسمبر (ایجنسیز) پنجاب کے ایک کسان کی قسمت اس وقت چمک گئی جب اس نے 7 روپئے کی قیمت سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر ایک کروڑ روپئے کی خطیر رقم جیتی۔ فتح گڑھ صاحب کے ساکن بلکار سنگھ کی لاٹری ٹکٹس خریدنے کی عادت دس سال پرانی ہے۔ وہ ہمیشہ اس امید کے ساتھ ٹکٹ خریدتے تھے کہ کبھی نہ کبھی ان کی لاٹری نکل آئے گی تاہم 29 دسمبر کو ان کی قسمت کا ستارہ چمک گیا اور انہیں معلوم ہوگیا کہ ان کی خریدی گئی ٹکٹ پر ایک کروڑ کا انعام نکلا ہے جس کے بعد ان کے گائوں میں دھوم مچ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جہاں بلکار سنگھ کو ڈھول تاشوں کے ساتھ ناچتے اور مٹھائی بانٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ گائوں والے انہیں پھولوں کے ہار پہنارہے ہیں۔
